کراچی سی ٹی ڈی کی کارروائی ،کالعدم تنظیم کا اہم رکن گرفتار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کااہم رکن گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی انویسٹیگیشن نے کراچی میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی طارق گیدڑ گروپ کا اہم رکن گرفتار کرلیا، جو اس گروپ کے کمانڈر کا اہم ساتھی ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق مشتبہ شخص کی شناخت اسرار کے نام سے ہوئی ہے، اور اس کا تعلق درہ آدم خیل سے ہے، مشتبہ شخصکے قبضے سے کلاشنکوف برآمد ہوئی ہے۔سی ٹی ڈی نے بتایا کہ سی ٹی ڈی کو طارق گیدڑ گروپ دوبارہ منظم کرنے کی خفیہ اطلاع ملی تھی، اور گرفتار رکن 20 روز قبل درہ آدم خیل سے کراچی میں تخریب کاری کی کارروائیاں کرنے پہنچا تھا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار اسرار اس سے قبل بھی تخریب کاری کی کئی وارداتوں میں سہولت کار رہا ہے، تخریب کار کی نشاندہی پرمزید اہم گرفتاریاں متوقع ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں