نیب نے ملک کو مفلوج، معیشت کو تباہ کر دیا ہے،شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ ترمیمی آرڈیننس کے بعد اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ختم ہوچکا، میرے دوستوں اوررشتہ داروں پر نیب والے دباو ڈالتے ہیں،میرے پولیٹیکل انجینئرنگ کیلئے نیب کو استعمال کیا جا رہاہے،6 ماہ گزر گئے نیب الزامات ثابت نہیں کر سکا، نیب کا ایک ہی طریقہ ہے کہ لوگوں کو بدنام کیا جائے، چیئرمین نیب میری ضمانت پر ہائی کورٹ کی باتیں معلوم کر لیں، نیب نے ملک کو مفلوج، معیشت کو تباہ کر دیا ہے،حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، شہباز شریف جلد واپس آئیں گے، برطانیہ کو لکھے گئے خط کا کوئی سفارتی جواز نہیں۔ پیر کو پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 6 ماہ گزر گئے نیب الزام ثابت نہیں کر سکا،ترمیمی آرڈیننس کے بعد اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ختم ہوچکا،میرے دوستوں اوررشتہ داروں پر نیب والے دباو ڈالتے ہیں میرے پولیٹیکل انجینئرنگ کیلئے نیب کو استعمال کیا جا رہاہے۔انہوں نے کہا کہ نیب کے پرانے تماشے ہیں ایک ہی طریقہ ہے لوگوں کو بدنام کیا جائے،چیئرمین نیب میری ضمانت سے متعلق ہائیکورٹ کی باتیں معلوم کر لیں،نیب نے ملک کو مفلوج اورمعیشت کو تباہ کردیاہے،انہوں نے کہاکہ ایف آئی اے مہنگائی سے متعلق کام نہیں کر سکتا، اس سلسلے میں حکومت پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے، حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا شاہ محمود اور فوادچودھری اپوزیشن میں ہیں یا حکومت؟،شاہ محمود قریشی کشمیر پر ہمیں جواب دیں،فوادچودھری ہمیں جلد چاند پر پہنچائیں۔لیگی رہنما نے کہا کہ شہبازشریف جلد واپس آئیں گے،انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو لکھے گئے خط کاکوئی سفارتی جواز نہیں،ن لیگ کی اس سے بڑی کیا کامیابی ہوگی کہ سب ن لیگ کی بات کررہے ہیں،حکومت،میڈیااور بلاول سب ن لیگ کی ہی بات کررہے ہیں۔