لاپتہ لیاقت زہری کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کی جا رہی، الزام ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے، اہلخانہ

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)‏وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ سے خضدار سے لاپتہ لیاقت زہری کے اہلخانہ نے ملاقات کی انہوں نے کہا کہ لیاقت زہری کو 9 جون 2021 میں انکے والد عبدالرحمن کے سامنے خضدار سے لاپتہ کیا اور انہیں لیاقت کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کی جا رہی ہے ۔ جس کی وجہ سے انکا خاندان شدید زہنی کرب و اذیت میں مبتلا ہے انہوں گزارش کی کہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز لیاقت زہری کی بازیابی میں کردار ادا کرے، نصراللہ بلوچ نے انہیں یقین دلایاکہ جس طرح تنظیم لیاقت زہری کی کیس کو حکومت اور کمیشن کو فراہم کیا اور ایف آئی آر کےاندارج میں کردار ادا کیا اسطرح ملکی قوانین کے تحت آگے بھی ہر فورم پر لیاقت زہری کی باحفاظت بازیابی لیے آواز اٹھائے۔ نصراللہ بلوچ نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ لاپتہ لیاقت زہری کی باحفاظت بازیابی میں اپنا کردار ادا کرے اگر لیاقت زہری پر الزام ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے بے قصور ہے تو فوری پر رہا کرکے خاندان کو زہنی کرب و اذیت سے نجات دلائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں