توشہ خانہ کیس،عدالتی اوقات کار ختم، عمران خان تاحال عدالت نہ پہنچ سکے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) توشہ خانہ کیس میں پیشی کیلئے عمران خان اسلام آباد تو پہنچ گئے ہیں تاہم عدالتی اوقات کار ختم ہونے کے باوجود تاحال عدالت نہ پہنچ سکے۔ عدالتی اوقات کار 3 بجے ختم ہو جاتے ہیں، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت کرنی ہے۔ عمران خان نے 5 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، توشہ خانہ کیس کی سماعت بھی انسداد دہشت گردی عدالت کے کمرے میں ہو گی، عمران خان ایک ہی کمرے میں دونوں جج صاحبان کی عدالتوں میں پیش ہوں گے۔ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں عمران خان کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ڈیڑھ گھنٹے سے روکا ہوا ہے، متعلقہ حکام کو حکم دیا جائے کہ انہیں عدالتی اوقات کار کے اندر پیش کیا جائے۔
Load/Hide Comments


