خام تیل کی قیمتوں میں کمی بینکنگ کے عالمی بحران کی وجہ سے ہے

نیویارک(صباح نیوز)عالمی سطح پر بینکنگ بحران کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ امریکی اسٹاک مارکیٹ گر گئی، بینکنگ سیکٹر کے حصص میں نمایاں کمی ہوئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کے نرخ بڑھ گئے۔امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمتیں 2.10 ڈالر کم ہوکر 66.25 ڈالر ہو گئیں۔ برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمتیں 2.26 ڈالر گر کر 72 اعشاریہ 44 ڈالر ہو گئیں۔امریکی اسٹاک مارکیٹ میں بھی شیئرزگر گئے، ، بینکنگ سیکٹر کے حصص میں نمایاں کمی ہوئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں