ایران میں کرد سیاسی کارکن کو پھانسی دیدی گئی

تہران (این این آئی) انسانی حقوق کی دو تنظیموں نے کہاہے کہ ایرانی حکام نے ایک کرد شہری کو پھانسی دے دی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا تھا کہ تختہ دار پر لٹکائے شہری کا تعلق ایک ایسی سیاسی جماعت سے ہے جس پر ایران میں پابندی عاید ہے۔”ایران میں انسانی حقوق” اور ناروے میں قائم "ہینکاو” نامی تنظیموں نے بتایا کہ محی الدین ابراہیمی کو شمال مغربی ایران کی اورمیا جیل میں پھانسی دی گئی۔ انہی ذرائع کے مطابق اسی جیل میں پانچ دیگر افراد کو بھی صبح کے وقت منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں پھانسی دے دی گئی۔ہینکا نے اشارہ کیا کہ ابراہیمی کے اہل خانہ کو سب سے پہلے اس کی سزا معطل کرنے کے بعد کسی دوسری جیل میں منتقلی کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں