ترکیہ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، پاکستان ترکش سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کو سہولیات دیگا، وزیراعظم
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ میں فروری میں آنے والے زلزلہ سے ہونے والی تباہی کی حالیہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی، اس مشکل وقت میں ترکیہ کے بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، حکومت صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاو¿لینس کے چیئرمین فاتح کمال کی صدارت میں ترکیہ سے تعلق رکھنے والے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے پیر کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں ترک سفیر مہمت پاچاجی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ چودھری سالک حسین، وزیراعظم کے معاون خصوصی جہانزیب خان اور متعلقہ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ میں فروری کے زلزلے سے ہونے والی تباہی کی مثال حالیہ تاریخ میں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ اس تباہی پر ہمیں گہرا دکھ اور افسوس ہے۔ پاکستان نے اس زلزلے سے ہونے والی تباہی کے حوالہ سے ترجیحی بنیادوں پر ریسکیو ، ریلیف اور میڈیکل کی ٹیمیں ترکیہ روانہ کیں اور امدادی سامان بھیجنے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ترکیہ کے اپنے بہنوں اور بھائیوں کو اس کٹھن وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ترکیہ نے بھی پاکستان کی ہر مشکل وقت میں مدد کی ہے۔ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ، صنعت ، توانائی ، مواصلات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور حکومت سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ اکیڈیمیہ اور انڈسٹری کے درمیان رابطہ ہو گا، اس سینٹر سے انجینئرز کو تکنیکی معاونت اور کیپسٹی بلڈنگ میں مدد ملے گی۔ وفد نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ آرچلیک (جو کہ ترکیہ کی ایک ہاو¿س ہولڈ صنعت ہے) ترکیہ میں موجود پاکستانی طلبا کو مسلسل دو سالوں سے انٹرن شپ فراہم کر رہی ہے جس سے نہ صرف طلبا کو انڈسٹری کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں مدد مل رہی ہے بلکہ کئی پاکستانی طلبا اس کمپنی میں ملازمت بھی اختیار کر چکے ہیں۔ وزیراعظم نے ڈاو¿لینس کو درپیش تمام آپریشنل مسائل حل کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔


