اقتدار و اختیار کاسہ لیسوں کے ہاتھوں میں ہے، سانحہ ڈنک کیخلاف بی این پی نوشکی کا احتجاجی مظاہرہ

نوشکی:بلوچستان نیشنل پارٹی نوشکی کی جانب سے مرکزی کال کے مطابق سانحہ ڈنک کے خلاف پارٹی کے ضلعی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔احتجاجی مظاہرہ سے بی این پی نوشکی کے ضلعی جوائنٹ سیکرٹری میر صاحب خان مینگل،سابقہ جنرل سیکرٹری میرثنا اللہ جمالدینی،ضلعی سینئر رہنما میرپسندخان ماندائی،چیف عطا اللہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاسانحہ ڈنک کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بلوچستان کے امن کو ایک مرتبہ پھر بدامنی کی طرف لے جایا جا رہے ہیں، انہوں نے کہا سانحہ ڈنک میں سرکاری سرپرستی اور ڈیٹھ اسکواڈ کے کارندوں اور ضمیر فروشوں کے ہاتھوں بلوچ خاتون کی شہادت اور معصوم بچی برمش کو زخمی کرنا اس بات کا عکاسی کرتا ہے کہ اقتدار و اختیار آج بھی مقدر قوتوں اور انکے کاسہ لیسوں کے ہاتھوں میں ہے جس سے آج بھی بلوچ مرد و خواتین اور بچے غیر محفوظ ہیں،انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور ڈیٹھ اسکواڈ اور دیگر حکومتی سرپرستی کے آڑ میں کام کرنے والے قاتلوں اور ڈاکووں کے خلاف بھر پور ایکشن لیا جائے