زمان پارک آپریشن میں گرفتار دو ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے، پنجاب پولیس
لاہور (انتخاب نیوز) پنجاب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ زمان پارک آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے مبینہ شرپسندوں میں سے دو ملزمان کالعدم تنظیموں کے ساتھ مسلسل ٹیلی فون پر رابطے میں تھے۔ عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں پولیس آپریشن کے معاملے پر پولیس نے پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ آپریشن کے دوران دو مبینہ شرپسندوں کو بھی حراست میں لیا گیا، جن کا ریکارڈ مشکوک نکلا۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں زیرحراست ملزمان کالعدم تنظیموں کے افراد کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطے میں تھے۔ ملزموں کی شناخت قادر خان اور محمد عرفان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کا ریکارڈ سامنے آنے کے بعد پولیس نے دونوں کو مزید تفتیش کے لیے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا، جہاں ا±ن سے اہم انکشافات کی توقع بھی کی جارہی ہے۔
Load/Hide Comments


