خضدار، سینٹرل جیل سے قیدی عملے کو چکمہ دیکر فرار، تین وارڈنز معطل، مقدمہ درج

کوئٹہ : خضدار کی سینٹرل جیل سے منشیات رکھنے کے جرم میں گرفتار قیدی عملے کو چکمہ دے کر فرار ہوگیا، فرائض سے غفلت برتنے پر تین جیل وارڈنز کو معطل کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا ۔جیل حکام کے مطابق سنٹرل جیل خضدار کا ایک قیدی غلام نبی جیل کی دیوار پھلانگ کر فرار ہو گیا ،بلوچستان شجاع الدین کاسی نے بتایا کہ فرائض سے غفلت برتنے پر خضدار جیل کے تین جیل وارڈنز معطل کرکے ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرادیا گیا ہے ،آئی جی جیل بلوچستان نے بتایا کہ خضدار جیل سے قیدی کے فرار کی تحقیقات کیلئے محکمہ داخلہ بلوچستان نے ڈی آئی جی جیل ضیا ترین کی سربراہی میں انکواری کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں