بارش اور ژالہ باری سے جنوبی پنجاب میں گندم کی فصل تباہ، کسان پریشان

لاہور : ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے میں منگل کے روز ہونے والی شدید بارش اور ژالہ باری سے گندم کی فصل کوشدید نقصان پہنچا ہے جبکہ آم کی فصل کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے ۔ملتان سمیت جنوبی پنجاب میںحالیہ بارشوں تیزآندھی ژالہ باری کے باعث گندم کی فصل کوشدید نقصان پہنچا ہے جس کے باعث بحران کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے۔شدید بارش اور ژالہ باری سے ہزاروں ایکٹررقبے پرآم کی فصل بھی جزوی طورپرمتاثر ہوئی ہے۔ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ہونے والی ژالہ باری سے اپنی فصل تباہ ہونے پر کاشتکارشدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں