رمضان کا آغاز ہوتے ہی خاران میں اشیا خورونوش کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

خاران : رمضان المبارک کے آغاز پر ہی مہنگائی کا جن بوتل سے نکل کر انتظامیہ کے ہاتھوں بے قابو ہوگیا، جبکہ مہنگائی نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا خاران بازار میں مرغی یا چھوٹے کا گوشت ہو یا سبزی ٹماٹر دودھ دہی کھجور وغیرہ سمیت دیگر اشیا خورونوش کی قیمتوں کو اچانک پر لگ گئے دوردراز دیہی علاقوں سے آئے ہوئے افراد اس آس امید کے ساتھ آئے ہیں کہ شہر سے پہلے افطاری کے لیئے خریدداری کرینگے مگر ہر چیز کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہے جس سے کم دست و غریب افراد کے چہروں پر مایوسی ہو رہی ہے رمضان المبارک کے پہلے دن کا عالم ھیکہ مہنگائی قابو میں نہیں تو آنے والے بقایا دنوں میں شہریوں کو شدید مشکلات رہیگی سبزی مارکیٹ میں پھل اور سبزیاں لوگوں کے دست رس سے باہر ہو گئی ہے فروخت کرنے والوں کا ترس ختم ہو گئی ماہ صیام ویسے تو ثواب کمائی کا مہینہ ہوا کرتا ہے مگر ایک طبقہ کے لیئے پیسہ کمائی کا موثر ذریعہ بن رہی ہے ضلعی انتظامیہ خاران کو چاہیے کہ وہ روزمرہ کی اشیا خوروش کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے عملی اور ٹھوس اقدام اٹھائے اور گرانفروشی کرنے والوں کیخلاف کسی بھی سفارش اور دباﺅ کو خاطر میں لائے بغیر کارروائی ابتدائی دنوں میں کارروائی کرے تاکہ خاران کے شہریوں کو ماہ صیام میں اشیا خورونوش مناسب قیمتوں پر دستیاب ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں