سوشل میڈیا پر فوج کیخلاف مہم کی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر فوج کیخلاف مہم کے معاملے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپیشل ٹاسک فورس میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے افسران شامل ہوں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سوشل میڈیا پر فوج کیخلاف ٹک ٹاک اکاو¿نٹس، 44 ٹوئٹر اکاو¿نٹس اور 50 سے زائد فیس بک اکاو¿نٹس سے پراپیگنڈا کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسپیشل ٹاسک فورس کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت ہو گی، ٹاسک فورس سوشل میڈیا سے متعلق سفارشات بھی دے گی۔
Load/Hide Comments