تیونس، تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک 

تیونس(صباح نیوز)تیونس کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی 4 کشتیوں کے ڈوبنے کے واقعہ میں 5  افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تیونس کے کوسٹ گارڈز نے کشتیوں میں سوار 84 افراد کو بچا لیا جبکہ 33افراد تاحال لاپتہ ہیں۔تارکین وطن بحیرہ روم کو عبور کرکے اٹلی جانے کی کوشش کررہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔اقوام متحدہ کے غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اٹلی پہنچنے والوں میں سے 12000افراد نے تیونس سے سفر کیا جبکہ 2022 کی اسی مدت میں یہ تعداد 1300 تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں