نائجیرین فوج کاکلیئرنس آپریشن، دو ہفتوں میں 40 مسلح افراد ہلاک کردیے

ابوجا (مانیٹرنگ ڈیسک ) نائیجیریا کے فوجیوں نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کارروائیوں میں 40 مسلح افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ ایک فوجی ترجمان موسیٰ دانما دامی کے مطابق ملک کے شمال مشرقی حصے میں بوکو حرام اور داعش مغربی افریقہ صوبے کے گروپوں کے کم سے کم 18 ارکان مارے گئے جبکہ 50 سے زائد عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فوجیوں نے 119 شہریوں کو بھی بازیاب کرایا جنہیں عسکریت پسندوں نے مبینہ طور پر اغوا کیا تھا۔ دانما دامی نے کہا کہ شمالی وسطی علاقے میں کارروائی کے دوران آٹھ ڈاکو ہلاک اور 28 گرفتار کیے گئے جبکہ اغوا کیے گئے پانچ افراد کو فوجیوں نے بازیاب کرایا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے شمال مغربی حصے میں فوجیوں نے مجرموں کے انکلیو میں کارروائی کرتے ہوئے کم سے کم 14 ڈاکوﺅں کو ہلاک کیا اور 16 مغوی شہریوں کو بازیاب کرایا۔ فوج کی کارروائیوں کوقابل ستائش اور کامیاب قرار دیتے ہوئے دانمادامی نے کہا کہ کل 1 ہزار 506 تخریب کاروں اور ان کے خاندانوں کے ارکان نے کارروائیوں کے دوران مختلف مقامات پر سرکاری فوجیوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے جن میں154 مرد، 514 خواتین اور 838 بچے شامل ہیں۔ نائیجیریا کے شمالی اور وسطی علاقوں میں مسلح حملے ایک بنیادی سیکورٹی خطرہ رہے ہیں، جو حالیہ مہینوں میں ہلاکتوں اور اغوا کے واقعات کا باعث بنے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں