گوادر جماعت اسلامی اور حق دو تحریک کے رہنما عدالت سے گرفتار، جھکیں گے نہیں، ہدایت الرحمن

گوادر (بیورورپورٹ) جماعت اسلامی کے سابقہ ضلعی امیر مولانا لیاقت بلوچ سمیت حق دو تحریک کے کونسلران حاجی جاوید، کونسلر نوید محمد اور کونسلر نصیر شہزادہ حق دوتحریک کے کارکنان اللہ بخش اورعابد جی ایم کو پولیس نے عدالت سے عبوری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے سابقہ ضلعی امیر اور حق دوتحریک کے کونسلران و کارکنان ہنگامے اور جلاو گھیراو¿ کے مقدمہ میں سیشن کورٹ گوادر سے عبوری ضمانت پر تھے عدالت نے گزشتہ روز کی سماعت پر ان کو دی گئی عبوری ضمانتیں خارج کردی۔پسنی (نامہ نگار)گوادر سمیت بلوچستان کے مظلوم و محکوم طبقہ کے عوام کے لیے جو تحریک کا آغاز کیا ہے اس سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا، ظالم کو ظالم، جابر کو جابر اور قاتل کو قاتل ہی کہوں گا،حکومت بلوچستان ہمارے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگا سکتی ہے لیکن منہ پر لگام نہیں دے سکتی حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کا گوادر سیشن کورٹ میں پیشی کے بعد کارکنوں سے گفتگو انہوں نے کہا کہ ظلم اور جبر کے خلاف آخری حد تک مقابلہ کریں گے ہماری جدوجہد جاری ہے کارکنان خوفزدہ نہ ہوں اورقید و بند جیل اور ایف آئی آر ہمارے راستے کو نہیں روک سکتے انہوں نے کہا کہ جیونی سے لے کر اورماڑہ تک ٹرالنگ میں ایک بار پھر تیزی لائی گئی ہےاور انھیں کھلی چھوٹ دی گئی ہے ٹرالر مافیا، بارڈر مافیا اور ڈرگ مافیا کے خلاف اپنے جد و جہد جاری رکھیں گے اور ظالم کو ظالم جابر کو جابر اور قاتل ہی پکاریں گے اور حکومت بلوچستان کے ظلم کے خلاف آخری حد تک مقابلہ کریں گے انہوں نے کہا کہ کارکنان اپنے جد و جہد سے مایوس نہ ہوں جیل اور قید و بند کی صعوبتیں ہمارے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتے جبکہ ہمارے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں پہنائی جا سکتی ہے لیکن ہمارے دماغ اور منہ کو کوئی لگام نہیں دے سکتا واضح رہے کہ بروز ہفتہ مولانا ہدایت الرحمان کو بھی ضمانت نہ مل سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں