عمران خان کی پیشی کے دوران کوریج پر مصروف میڈیا ٹیم پر پولیس کا تشدد

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی ہائی کورٹ میں پیشی کی کوریج کرنے والی نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز ٹیم پر دھاوا بول دیا۔ایکسپریس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ جی 14 چیک پوسٹ پر کوریج پر مصروف میڈیا ٹیم پر پولیس نے تشدد کیا۔ ایس ایچ او سنگجانی نے نجی نیوزکی ڈی ایس این جی ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ساتھ لے گئے۔ ڈرائیور عمر ڈی ایس این جی میں موجود تھا۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی یکم فروری کو عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے دوران اسلام آباد پولیس نے ہائی کورٹ میں موجود کورٹر رپورٹرز کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دھکے دے کر احاطہ عدالت سے باہر نکال دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں