کوئٹہ ریلوے پولیس کی کارروائی، جوائنٹ روڈ پر ہزاروں ایکڑ کمرشل اراضی واگزار کرالی
کوئٹہ :ریلوے پولیس کا جوائنٹ روڈ پر اینٹی انکروچمنٹ آپریشن، 7 ہزار 800 اسکوائر فٹ اراضی واگزار کرالی گئی، احتجاج کرنے والے 2 مظاہرین کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ گزشتہ روز محکمہ ریلویز کی جانب سے جوائنٹ روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا گیا، ڈی ایس پی کوئٹہ محمد اشرف اور ایس ایچ او ضیاءالرحمن نے پولیس نفری کے ہمراہ ریلوے اراضی واگزار کرائی، پولیس کی کارروائی کے خلاف لوگوں نے احتجاج کیا، مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان مکالمہ کیا کہ ہمیں نوٹس دیئے بغیر پولیس کارروائی کررہی ہے جو کِہ غیر قانونی ہے۔ پولیس نے جوائنٹ روڈ پر قائم متعدد تجاوزات کو ہٹا دیا، دو مظاہرین گرفتار بھی کرلیئے گئے، کارروائی کے دوران 7850 اسکوائر فٹ کمرشل اراضی واگزار کرالی گئی۔
Load/Hide Comments


