بلوچستان، 57 یوسیز میں چیئرمین اور وائس چیرمین کے انتخابات 5 اپریل کو ہوں گے
کوئٹہ : صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے اضلاع حب، سوائے ایم سی وندر اور یو سی 31، لسبیلہ سوائے یو سی ا،2 اور 5 اور 22 اضلاع پشین، چمن، نوشکی، خاران، شیرانی، قلعہ سیف اللہ، بارکھان، موسیٰ خیل، سبی، ہرنائی، زیارت، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، جعفر آباد، صحبت پور، کچھی، قلات، خضدار، سوراب، مستونگ اور کیچ کی 57 کونسلوں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات کیلئے5 اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ ان اضلاع میں منتخب کونسلروں کی حلف برداری اور چیئرمین اور وائس چیئرمینوں کے انتخابات 5 اپریل 2023 ءکو ہوں گے۔
Load/Hide Comments


