عمران خان کی کارکنان کو ملک بھر میں راناثنا ء اللہ کے خلاف مقدمات درج کرانے کی ہدایت

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف ملک بھر میں انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دینے پر ایف آئی آر درج کرائیں۔عمران خان نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے صدر کاظم خان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ کے حالیہ ریمارکس کہ ہم میں سے صرف ایک ہی رہے گا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے الفاظ بے معنی نہیں تھے۔عمران خان نے الزام عائد کیا کہ رانا ثناء اللہ ان کے سیاسی اور جسمانی خاتمے کے لیے میدان تیار کر رہے ہیں کیونکہ وہ مرکزی کھلاڑی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں