اظہر مشوانی کی بازیابی، مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ہیڈ اظہر مشوانی کی بازیابی اور مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔لاہور ہائیکورٹ میں درخواست اظہر مشوانی کے بھائی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی۔درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومت اور پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 6 روز ہوگئے لیکن پتہ نہیں کہ اظہر مشوانی کہاں ہے، غیر قانونی گرفتاری کر کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، قانون کے مطابق گرفتاری کے 24 گھنٹے کے اندر ملزم کو عدالت میں پیش کرنا ہوتا ہے لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت اظہر مشوانی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے اور اظہر مشوانی کو بازیاب کرانے کا حکم دے۔
Load/Hide Comments


