یوکرین کے شہر باخموت پر روسی پرچم لہرا دیا گیا
کیف(مانیٹرنگ ڈیسک)یوکرین کے شہر باخموت پر روس کا پرچم لہرا دیاگیا۔روس کے ملٹری گروپ ویگنر نے مشرقی شہر پر قبضے کا دعویٰ کردیا۔ویگنرسربراہ یوگنی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کمانڈروں نے باخموت کے سٹی ہال اورمرکز پر قبضہ کرلیا۔جبکہ یوکرین کے صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ لڑائی اب بھی جاری ہے۔صورتحال خطرناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روسی افواج کئی ماہ سے باخموت کا حصار کرنے کی کوششوں میں ہیں ۔میں اپنے فوجیوں کا شکریہ ادا کرتاہوں جو باخموت کیلئے لڑرہے ہیں ۔
Load/Hide Comments


