میر عبدالقدوس بزنجو اورچیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی ملاقات سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
کوئٹہ( این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو جمعہ کے روز اسلام آباد گئے جہاں انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی بعدازاں وزیراعلیٰ نے چئیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی سے انکے چیمبر میں ملاقات کی قومی اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر میر خالد خان مگسی سینٹ میں بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر سینٹر منظور خان کاکڑ سینیٹر محمد عبدالقادر اور سینٹر دھنیش کمار بھی اس موقع پر موجود تھے ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت پارٹی اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا بی اے پی کے مرکزی صدر وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس موقع پر پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی و سینٹ کو گائڈ لائن دی اور اس امر سے اتفاق کیا گیا کہ سینٹ اور قومی اسمبلی میں نمایاں نمائندہ جماعت کے طور پر بلوچستان عوامی پارٹی اپنا مثبت کردار بھرپور طریقے سے ادا کریگی وزیراعلیٰ بلوچستان شام کو واپس صوبائی دارلحکومت کوئٹہ پہنچ گئے۔


