جارج فلائیڈ کی ہلاکت: تمام برطرف پولیس اہلکاروں کے خلاف نئی دفعات عائد، مظاہرے جاری، 40 شہروں میں کرفیو نافذ

امریکہ میں افریقی نژاد سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے معاملے میں برطرف تمام پولیس اہلکاروں کے خلاف نئی دفعات عائد کی گئی ہیں۔عدالتی دستاویزات کے مطابق پولیس اہلکار ڈیرک شووین کے خلاف سیکنڈری ڈگری قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔اسی کے ساتھ ساتھ باقی پولیس اہلکاروں پر بھی اس قتل میں مدد کرنے اور قتل کی حوصلہ افزائی کرنے الزام عائد کیا گیا ہے۔جارج فلائیڈ کی موت کے بعد ، امریکہ میں نسلی امتیاز کے خلاف ایک ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔ گذشتہ ایک ہفتہ سے ملک کے متعدد شہروں میں مظاہرے جاری ہیں۔ کئی مقامات پر مظاہروں کے دوران تشدد اور لوٹ مار کے واقعات بھی ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں