کوئٹہ کسٹمز نے ماہ صیام میں 60 کروڑ روپے مالیت سے زائد کا غیر ملکی سامان پکڑا

کوئٹہ :کوئٹہ کسٹمز کے عملے نے سمگلنگ کیخلاف خصوصی کارروائیوں کے دوران ماہ صیام کے پہلے عشرے میں 60کروڑ روپے سے زائد مالیت کا غیر ملکی سامان چینی کھاد ٹائرز ، اسپیئرپارٹس ، ولڈنگ راڈ ، کوائل راڈ ، نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، پیٹرول ڈیزل ا ور چائے کی پتی قبضے میں لے لی،تفصیلات کے مطابق چیف کلیکٹر کسٹم بلوچستان محمد سلیم اور کلیکٹر انفورسمنٹ سمیع الحق کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل کلیکٹرزآفتاب اللہ شاہ اور عبید اللہ کی نگرانی میں ماہ رمضان کے پہلے عشرے میں کسٹم کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کارروائیاں کرتے ہوئے لگژری نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ، ہزاروں لیٹر پیٹرول اور ڈیزل، چائے کی پتی ، چینی کھاد ، ٹائرز ، ویلڈنگ راڈ، اسپیئرپارٹس، سی آر سی اور ایچ آر سی کوائل راڈز قبضے میں لے لئے قبضے میں لئے جانے والے غیر ملکی سامان کی مالیت 60کروڑ روپے بتائی جاتی ہے، کلیکٹر کسٹمز سمیع الحق کا کہنا ہے کہ کسٹم کی یہ کارروائیاں بلوچستان کے دور دراز حساس علاقوں قلعہ عبداللہ ڈیرہ مراد جمالی ،نوشکی چاغی، اور دیگر علاقوں میں کی گئیں یہ کارروائیاں کسٹم انفورسمنٹ کے عملے نے بغیر کسی دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کی ہیں یہ کاروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی تاکہ بلوچستان سے سمگلنگ کے ناسور کو ختم کیا جا سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں