پشاور،چیک پوسٹ خودکش دھماکے میں ملوث 6 مشتبہ افراد گرفتار
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے تختہ بیگ چیک پوسٹ خودکش دھماکے میں ملوث مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔محکمہ انسداد دہشتگردی نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 6 مبینہ مشتبہ افراد گرفتار کرلئے ہیں۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ہونے والے مشتبہ افرادتختہ بیگ چیک پوسٹ خودکش دھماکے میں ملوث تھے، تختہ بیگ دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ترجمان نے بتایا کہ واقعے میں ملوث مزید 2 تخریب کار کی تلاش جاری ہے، گرفتار مشتبہ افراد سے تفتیش میں اہم انکشافات کی توقع ہے۔
Load/Hide Comments


