سیکورٹی انچارج افتخار گھمن کو اغوا کرلیا گیا ہے، عمران خان کا دعویٰ

لاہور (انتخاب نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کے سیکورٹی انچارج افتخار گھمن کو اغوا کرلیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ سب لندن پلان کا حصہ ہے جہاں نواز شریف کو پی ٹی آئی کو کچلنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ قبل ازیں شیخ رشید سے ٹیلی فونک گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ عدلیہ کو متنازع بنایا جارہا ہے، الیکشن ہی جمہوریت کو قائم رکھنے کا بہترین حل ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت اوراس کے اتحادی الیکشن کرانے میں سنجیدہ نظر نہیں آرہے۔ اس کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کارکنوں سے افطار کے موقع پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ پیسے لیکر اپنے ضمیر کا سودا کرنا شرک ہے، انسان جب رشوت لیتا ہے تو اس کی غیرت اور عزت چلی جاتی ہے، بزدل آدمی نوازشریف توبن سکتا ہے، لیڈر نہیں بن سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں