پشین میں گھریلو جھگڑے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا
پشین (یو این اے) پشین کے علاقے کلی آلہ آباد کے قریب گھریلو لڑائی جھگڑے کی بنیاد پر بڑے بھائی نے چھری کے وار کرکے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا، واردات کے بعد ملزم فرار ہونے میں ہوگئے، پولیس کے مطابق پشین شہر کے نواحی علاقے کلی آلہ آباد کے رہائشی محمد حنیف نے گھریلوں تنازعے کی بنیاد پر مشتعل ہوکر اپنے سگے بھائی محمدایوب کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
Load/Hide Comments


