اورماڑہ میں ٹرک اور زکری زائرین کی گاڑی میں تصادم، 6 افراد زخمی
گوادر (این این آئی) اورماڑہ زیرو پوائنٹ کے قریب ٹرک اور زکری زائرین کی شہزور گاڑی میں تصادم 6 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جمعرات الصبح اورماڑہ زیرو پوائنٹ کے قریب کوہ مراد زیارت جانیوالی زکری زائرین کی گاڑی اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی امداد فراہم کرنے کے لئے درمان جاہ اورماڑہ منتقل کردیا۔ اطلاع کے مطابق ٹرک کراچی سے گوادر جبکہ شہزور گاڑی کراچی سے تربت کے لئے جا رہی تھی جو زکری زائرین کی تھی۔
Load/Hide Comments


