تنویر الیاس کو توہین عدالت کے نام پر نشانہ بنانے کا اقدام غیر جمہوری ،غیر قانونی ہے، سعد رفیق
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شدید سیاسی اختلاف کے ہوتے ہوئے اور کوئی ذاتی تعلق نہ ہونے کے باوجود میں سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت کے نام پر نشانہ بنانے کا اقدام غیر جمہوری غیر قانونی اورغیر منصفانہ قرار دیتاہوں اور اسکی مذمت کرتا ہوں۔ سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹرپربیان میں انہوںنے کہا کہ منتخب وزرائے عظم اورعوامی نمائندوں کوتوہین عدالت کے نام پر ڈس کوالیفائی کرنے کی واردات افسوسناک بھی ہے اورقابل مذمت بھی ۔سید یوسف رضا گیلانی ہوں ،طلال چوہدری ، دانیال عزیز یا اب سردار تنویرالیاس ،یوسف رضاگیلانی کی ڈس کوالیفیکیشن پر سیاسی اختلاف کے باوجودمیں نے اسکی مذمت کی تھی۔
Load/Hide Comments


