ٹی 20 سیریز، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے میچ میں 38 رنز سے ہرا دیا

لاہور (انتخاب نیوز) پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 38 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کے 193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بناسکی اور اسے 38 رنز سے شکست ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز مستحکم رہا اور بابر و رضوان کی جوڑی نے 99 رنز کی شراکت بنائی تاہم رضوان 50 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئے۔ فخرزمان، صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے آو¿ٹ ہوئے، عماد وسیم 2 رنز بناکر کیچ ہوئے۔ اس کے بعد بابر اور افتخار کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے۔ بابراعظم 101 رنز اور افتخار 33 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 2 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں