ٹریفک حادثے میں جاں بحق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی میت لکی مروت پہنچا دی گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی میت اسلام آباد سے لکی مروت پہنچا دی گئی۔مفتی عبدالشکور کی نمازِ جنازہ لکی مروت میں واقع آبائی گاؤں تاجبی خیل میں دوپہر 2 بجے ادا کی جائے گی۔علاقے میں پولیس کی جانب سے سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے، جنازہ گاہ اور راستوں میں پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں