گھوٹکی، پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 2 اہلکار جاں بحق، ایک زخمی

گھوٹکی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے ضلع گھوٹکی کے تھانہ گیمبڑو میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نے حملہ کردیا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں میں علی گوہر دایو اور اشوک کمار شامل ہیں جبکہ فائرنگ میں ایک اہلکار عزیز میرانی زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی سکھر جاوید جسکانی کا کہنا ہے کہ 10 سے زائد ڈاکوؤں نے رات کو پولیس چوکی پر فائرنگ کی۔ ڈی آئی جی سکھر نے کہا کہ پولیس ڈاکوؤں کا تعاقب کررہی ہے، شبہ ہے حملہ ڈاکوؤں کے جاگیرانی گروہ نے کیا ہے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز کچے کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران جاگیرانی گروہ کے 2ڈاکو ہلاک ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں