لکی مروت، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق صدر پرویز مشرف کا پائلٹ کرنل مقرب خان جاں بحق

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق صدر پرویز مشرف کا پائلٹ جاں بحق ہوگیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے پائلٹ لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ مقرب خان کو لکی مروت کے محلہ خوائیداد خیل میں اپنے حجرے میں فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل مقرب خان اپنے حجرے میں لوگوں سے عید مل رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق کرنل مقرب خان آئی ایس آئی اور جی ایچ کیو میں کئی اہم عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں