سوشل میڈیا پر پٹرول کی قیمتوں کو غلط انداز میںپیش کیاجارہا ہے، ڈی سی کوئٹہ

کوئٹہ:ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میجر (ر) اورنگزیب بادینی نے کہا ہے کہ شہر بھر میں کسی کو بھی قانون سے بالادستی کی اجازت نہیںدے سکتے کوئٹہ میں اس وقت پٹرولیم مصنوعات کی کمی درپیش ہے جس کی سب سے بڑی وجہ تیل مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد نجی کمپنیوں کی جانب سے پٹرولیم بروقت مہیا نہ کرنا ہے شہر میں سپر پٹرول کی قیمتوں کو غلط انداز میں سوشل میڈیا کے ذریعے پیش کیاجارہا ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزسوشل میڈیا کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کرتے ہوئے پیغام میں کیا انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں کہیں پر بھی حکومتی مقرر کردہ نرخ سے زائد پٹرول فروخت نہیں ہورہے ہیں اور نہ ہی کوئی ایسا پٹرول پمپ ہے جہاں پر ہائی اوکٹین کے علاوہ دوسرے پٹرول ڈیڈھ سو روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہو سوشل میڈیا کے صارفین غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں شہر بھر میں کسی کو بھی قانون سے بالادست ہونی کی اجازت نہیں دی جاسکتی اور نہ ہی کہیں پر اس طرح پٹرول فروخت ہورہاہواگر ایسا کسی بھی پٹرول پمپ کو دیکھنے کو ملا تو اس کیخلاف ہم سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے ان پٹرول پمپس کو سیل تک کرینگے انہوں نے کہا کہ شہر میںسپر پٹرول کے قیمتوں کو غلط انداز میں پیش کیا جارہا ہے گزشتہ روز کوئٹہ شہر میں قائم مختلف پٹرول پمپس سے پٹرول کے نمونے لے لئے گئے تاکہ یقینی بنا یا جاسکے کہ وہ (وی پاور) پٹرول کی آڑ میں عام پٹرول تو فروخت نہیں کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ تذکرہ کرنا لازمی ہے کہ وہ پاور پٹرول کے نرخون کو سوشل میڈیا پر غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں