منفی ہتھکنڈوںسے کارکنوں کو مرعوب نہیں کیا جاسکتا،شکیلہ نوید دہوار کی شفیق ساسولی کے ساتھ پیش آنیوالے واقعے کی مذمت

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے پارٹی کے ضلعی عہدیدار شفیق الرحمن ساسولی کیساتھ پیش آنیوالے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ منفی ہتھکنڈوںسے پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کو مرعوب نہیں کیا جاسکتا بلوچستان حکومت اور سیکورٹی ادارے شفیق الرحمان ساسولی کے گھر پر کفن پھینکنے اور قتل کرنے کی دھمکیاں دینے کے واقعہ کا نوٹس لیکر ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنائیں اپنے جاری مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ بی این پی ضلع خضدار کے سینئر نائب صدر شفیق الرحمان ساسولی کے گھر پر رات کی تاریکی میں کفن اورقتل کرنے کی دھمکیاں دینے کے واقعہ پر پارٹی کو تشویش ہے منفی ہتھکنڈوںسے پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کو مرعوب نہیں کیا جاسکتا ،پارٹی نے سول اور آمرانہ دور حکومتوں میںایسے ہتھکنڈوں کو خاطر میں لائے بغیر ہمیشہ بلوچستان کے ننگ وناموس ساحل وسائل اجتماعی قومی مفادات کے تحفظ اوروسائل پر حق حاکمیت کیلئے جاری جدوجہد میں ثابت قدم رہتے ہوئے اپنی قربانیوں سے تاریخ رقم کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نہ صرف اس واقعہ کی شدید مذمت کرتی ہے بلکہ ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف صوبے بھر میں سیاسی اور جمہوری احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت وقت اور سیکورٹی ادارے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں