بلوچستان کی تاریخ اور ثقافتی ورثہ سے متعلق آن لائن مکالمہ کل سے لوک ورثہ میں شروع ہو گا

کوئٹہ بلوچستان کی تاریخ اور ثقافتی ورثہ سے متعلق آن لائن مکالمہ کل ہفتہ سے لوک ورثہ میں شروع ہو گا۔ (نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوک اینڈ ٹریڈیشنل ہیرہیٹج) لوک ورثہ اور ھست ونیست کے تعاون سے بلوچستان کی تاریخ،ورثہ اور ثقافت پر آن لائن مکالمہ منعقد ہوگا۔لوک ورثہ میں منعقد ہونے والے دو روزہ پروگرام کا آغازکلہفتہ سے ہوگا جبکہ اس کا اختتام اگلے روز اتوارکو ہوگا۔روزانہ صبح 9:30 سے شام 6 بجے تک مختلف سیشنز منعقد ہوں گے۔ بلوچستان کی مذہبی،علمی و ادبی روایات اور قدیم تاریخ اور اس پہ جدیدیت کے اثرات پہ مختلف محقق بات کریں گے۔ لوک ورثہ کے ترجمان کے مطابق پہلے سیشن کا عنوان قدیم آثار وتہذیب ہے۔ جس میں خاص طور پر ڈاکٹر فرزند شرکت کریں گے،ڈاکٹر عبدالرحمٰن اور ڈاکٹر امجد وحید بھی گفتگو کریں گے۔ اس کے بعد مختلف سیشنز میں مختلف موضوعات پر گفتگو ہوگی۔مذہبی روایات وعلاقائی رنگ کے موضوع پر ڈاکٹر باقر کاکڑ،ڈاکٹر امجد وحید اور تیمور خان ممتازگفتگو کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں