بلیلی چیک پوسٹ پرعوام کا جینا دو بھر کردیا گیا ہے، رحیم کاکڑ

کوئٹہ:مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ حضرت علی اچکزئی سید عبدالقیوم آغا میر یاسن مینگل شاہجہان ترین نصیر ترین سید نعمت آغا اللہ اچکزئی اشرف ترین سید باری آغا نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ایف سی کے اہلکار بلیلی چک پوسٹ پر عوام کا جینا حرام کردیا ہے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطار جو کہ 1 کلو میٹر تک کھڑی ہوتی ہیں گاڑیوں میں بچے اور بوڑے اور لیڈ یز بیٹھے لوگ کافی پریشان ہوتے ہیں اور مفت میں لوگوں کو تنک کرنا مناسب نہیں ایف سی کے اعلیٰ حکام اور بریگیڈئر کوئٹہ سے اپیل کرتے ہیں کہ فوراً اس مسئلہ کا نوٹس لے تاکہ عوام اور تاجروں کو پریشانی نہ ہو اس طرح چیکنگ کہ نام پر ہم زیادتی برداشت نہیں کریںگے جس سے عوام کو بے گناہ تکلیف ہوابھی تمام باڈرز بھی بند ہیں پھر بھی خوا ماخوا لوگوں کو تنک کرنا اور سارا دن چیکنگ کے نام پر گاڑیوں کا قطار لگانا کہاں کا انصاف ہے اور کوئٹہ میں کون سا عزاب آیا ہے کہ اسطرح تنگ کیا جا رہا ہے کیونکہ بہت سے لوگ دور داراز علاقوں سے اپنا علاج کرنے کے لیے کوئٹہ آتے ہیں چک پوسٹ پر گرمی میں کھڑے ہونے سے ان کا جینا حرام ہو گیاہے مرکزی انجمن تاجران بلوچستان ہر وقت ایف سی کے ساتھ تعاون کیا ہے کیونکہ ایف سی کے آنے سے کوئٹہ شہر میں امن وامان کا مسئلہ حل ہوا ہے الف سی کے اعلی حکام فوراً نوٹس لے کر اس مسئلہ کو حل کریں تاکہ عوام سکھ کا سانس لے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں