کراچی میں منکی پاکس کے مزید 2 مشتبہ مریض سامنے آگئے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں منکی پاکس کے مزید 2مشتبہ مریض سامنے آگئے۔جدہ سے کراچی آنے والی 9 سالہ لڑکی،16 سالہ نوجوان میں منکی پاکس کے مشتبہ مریض قراردیتے ہوئے آئسولیشن سینٹرمنتقل کیاجارہاہے۔گزشتہ روز جدہ سے بذریعہ ہوائی جہاز کراچی پہنچنے والے شخص میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ،متاثرہ شخص کو آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا، مزید ٹیسٹ لئے گئے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق جدہ سے کراچی آنیوالے 30 سالہ شخص میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے،جسے علامات واضح ہونے پر آئسولیشن وارڈ منتقل کرکے مزید ٹیسٹ کیلئے سیمپلز حاصل کرلئے گئے ۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص جدہ میں ڈرائیور ہے، جو مسقط کے راستے بذریعہ ہوائی جہاز کراچی ایئرپورٹ پہنچا تھا۔رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص کا ڈا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں پی سی آر ٹیسٹ مثبت آیا، جس کے بعد اس میں منکی پاکس کی تصدیق ہوگئی۔محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ صوبہ بھر میں منکی پاکس کا صرف ایک ہی کیس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں