مقامی زمینداروں کو ٹڈی دل کو تلف کرنے کیلئے زہر فراہم کیا جائے، نواب غوث بخش باروزئی

سبی: سابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف سبی نواب غوث بخش باروزئی نے کہا ہے کہ ٹڈل دل کے نقصانات آنے والے دنوں میں وفاقی وصوبائی حکومت کے لئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہونگے جب ملک گندم سمیت دیگر اجناس میں قلت کا سامنا کرے گا بلوچستان میں شدید خشک سالی سیلاب کی تباہ کن صورت حال کے بعد ٹڈل جیسی قدرتی آفات نے صوبے بھر کے زمینداروں کی کمر توڑ دی ہے جس کے باعث ذمیندار دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہوچکے ہے وفاقی وصوبائی حکومت سمیت محکمہ زراعت زبانی جمع خرچ کرنے اخبارات میں لفظی بیانات دینے کی بجائے عملی بنیادوں پر ٹڈی دلوں کے خاتمہ کے لئے کام کریں تاکہ آنے والے کل میں قحط سالی سے بچا سکیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے سیوی ہاؤس سبی میں سبی پریس کلب کے عہدیداروں و ممبران کے اعزاز میں دی جانے والی پروقار تقریب میں قومی خبر رساں ادارے آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سبی پریس کلب کے جنرل سیکرٹری حاجی سعید الدین طارق ، سرپرست اعلیٰ میاں محمد یوسف ، وائس چیئرمین ڈاکٹر قاسم شاہ بخاری ، سینئر صحافی ناشاد بلوچ،سینئرجوائنٹ سیکرٹری سید طاہر علی ،فنانس سیکرٹری محمد طاہر عباس منتظر ، سینئر صحافی ڈاکٹر عباس چشتی ،یار علی گشکوری ، ظہور احمد مگسی ، شہباز خان گورگیج ، نیاز احمد نیازی،سید جاوید شاہ، عمران یوسفی بھی موجود تھے ۔سابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف سبی نواب غوث بخش باروزئی نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور 80فیصد سے زیادہ لوگوں کا زریعہ معاش زمینداری ہے ملک میں زراعت کا شعبہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ملکی معیشت کی ترقی میں زرعی اجناس اہم رول پلے کرتی ہے اور اس وقت بلو چستان سمیت ملک بھر کا زمیندار پے در پے قدرتی آفات کے با عث شدید مالی بحران کا شکا ر ہے انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کے حملوں نے بلوچستان میں لاکھوں ایکٹر پر تیار کھڑی فصلوں کو جتنا نقصان پہنچا یا ہے اگر حکو مت نے بر وقت فیصلے کر کے زرا عت کے شعبے کو نہ بچا یا تو اس سے نہ صرف صوبے سمیت ملک کی معیشت تبا ہ ہو گی وہیں بلو چستان سمیت ملک کا زمیندار بھی نان نفقے کو مجبور ہو جائے گا سابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف سبی نواب غوث بخش باروزئی نے وزیراعظم عمران خان وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کمال سے کہا ہے کہ حکو مت کو پا ئیدار اور مضبوط بنانے کا واحد حل یہ ہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر کے زمیندار کو مضبوط کیا جائے ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت بلو چستان میں طویل خشک سالی اور پھر بے موسمی بارشوں سے آنے والے سیلاب سے ہی زمیندار وں کی کمر سیدھی نہ ہوئی تھی کہ ٹڈی دل نے رہی سہی کسر پوری کردی صوبے کا زمیندار ٹڈی دل کے حملوں سے بے بسی کے عالم میں اپنی فصل کو بر باد ہوتا دیکھ رہا ہے لیکن جب تک حکومت اس قدرتی آفات سے نمٹنے کے جب تک جا مع پا لیسی مرتب کر کے ان کا مکمل خاتمہ نہیں کرے گی تب تک صوبے سمیت ملک بھر کا زمیندار اپنی زمینوں پر کاشت کی گئی سبزیوں ،پھلوں اور میوہ جات کو نہیںبچا سکتا لہذاوفاقی حکو مت ایک جا مع پا لیسی مرتب کر کے بلوچستان سمیت ملک کے دیگر صوبوںکے زمینداروں کے نقصانات کا ازالہ کرکے زمینداروں کو خصوصی پیکج کا اعلان نہیں کرتی تب تک ملک کا زمیندار خوشحال نہیں ہوگا وہیں لا کھوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کی تباہی و بربادی سے ملکی معیشت آئندہ آنے والے دنوں میں شدید خطرات کا سامنا ہو گا جس کی وجہ سے زمیندار سمیت عام شخص جو کہ پہلے ہی کرونا وائرس کی وجہ سے دو وقت کی روٹی کو محتاج ہو چکا ہے فصلون کی بربادی سے صوبے سمیت ملک بھر میں شدید قحط سالی کا خطرہ بھی ہو سکتا ہے جوکہ انسانی زندگی کی تبا ہی و بربادی کا سبب بن سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے اگر حکومت بلوچستان کے کونے کونے میں اسپرے نہیں کر سکتی تو مقامی زمینداروں کو ٹڈی دل کو تلف کرنے کے لئے زہر فراہم کریں تاکہ مقامی زمین دار اپنی فصلات کو محفوظ رکھنے میں رول پلے کرسکے۔