روس کے جدید سپر سونک میزائل کو امریکی پیٹریاٹ سسٹم کی مدد سے تباہ کردیا، یوکرین
کیف :یوکرینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے روس کے ایک جدید ترین سپر سانک میزائل کینڑال کو امریکہ کے پیٹریاٹ سسٹم کی مدد سے کیف کی فضا میں تباہ کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فضا سے فضا میں مار کرنے والے کینڑال بیلیسٹک میزائل سسٹم کے بارے کہا جاتا ہے ہے کہ دو ہزار کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ آواز کی رفتار سے دس گنا زیادہ تیز رفتاری سے پرواز کرتا ہے۔ ہیمرس سسٹم اسی کلومیٹر کے فاصلے تک اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے اور یہ ہتھیاروں کا ایک پیچیدہ ترین سسٹم ہے کہ جو امریکہ نے یوکرین پر روس کے حملے کے وقت سے کیف کو فراہم کیا ہے۔
Load/Hide Comments


