پاکستان بھر کے نجی تعلیمی اداروں میں کل تعطیل کا اعلان کردیا گیا
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پاکستان بھر کے نجی تعلیمی اداروں میں کل چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملکی صورتحال کے باعث کل پاکستان کے تمام نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ دوسری جانب پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے رینجرز کی مدد بھی طلب کرلی۔
Load/Hide Comments