نوابزادہ شاہ زین بگٹی میں بھی کورونا کی تشخیص، ڈرائیور اور 4دوست بھی متاثر

ڈیرہ بگٹی:قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 259 سے منتخب رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شاہ زین بگٹی اور ان کے پرسنل ڈرائیور سمیت کم از کم چار دیگر ساتھیوں کے بھی کورونا ٹیسٹ رپورٹس مثبت آگئے جبکہ سوئی گیس فیلڈز میں کام کرنے والے پندرہ پی پی ایل ملازمین میں بھی وائرس کی تصدیق ہوگئی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 259ڈیرہ بگٹی کوہلو بارکھان اور سبی سے منتخب رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شازین بگٹی کے پرسنل ڈرائیور کی طبیعت چند روز قبل شاہ زین بگٹی کے دورہ کوہلو کے موقع پر اچانک خراب ہوگئی شک کی بنیاد پر شاہ زین بگٹی نے اپنے ڈرائیور کا کورونا ٹیسٹ کروایا جہاں اس کی رپورٹ مثبت آگئی اس کے بعد اسلام آباد میں نوابزادہ شازین بگٹی نے خود اور اپنے دیگر چند ساتھیوں کے ٹیسٹ بھی کروائے شاہ زین بگٹی سمیت تمام افراد کے ٹیسٹ رپورٹس بھی مثبت آگئے جمہوری وطن پارٹی کے ذرائع کے مطابق رپورٹس مثبت آنے پر نوابزادہ شازین بگٹی اور ان کے دیگر ساتھیوں نے خود کو قرنطینہ یا سیلف آئسولیشن میں رکھ دیا ہے جہاں نوابزادہ شازین بگٹی اور ان کے تمام ساتھیوں کی حالت تسلی بخش بتائی گئی ھے دوسری جانب ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی میں واقعہ پی پی ایل گیس فیلڈز میں کام کرنے والے پندرہ افراد کے کورونا ٹیسٹ رپورٹس پوزیٹو آگئے ہیں متاثرین میں زیادہ تر مقامی انجینئرز شامل ہیں ضلع ڈیرہ بگٹی میں کورونا کے درجنوں رپورٹس مثبت آنے اور گزشتہ صرف ایک ہفتے کے دوران ہی سوئی شہر میں کم و بیش بارہ افراد کی پراسرار ہلاکت نے بھی شہریوں کو شدید خوف میں مبتلا کردیا ھے شہریوں کی اکثریت نے انتظامیہ سے چند دن کے لئے ضلع بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کرنے کی اپیل کی گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں