مولانا فضل الرحمان نے اتحادی جماعتوں کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا فضل الرحمان نے حکمران اتحاد (پی ڈی ایم) کا ہنگامی اجلاس آج اجلاس طلب کرلیا ہے۔جمیعت علماء اسلام کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ اجلاس کے دوران آئندہ کے لائحہ عمل کا طےکیاگیا ہے، اس سلسلے میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج ہونا چاہیے تھا ، کل کو یہ لوگ جب عدالتوں کو آگ لگائیں گے تو کیا عدالت کہے گی کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی ؟ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو کہا گیا کہ وہ پرتشدد واقعات کی مذمت کریں لیکن انہوں نے انکار کیا، اس سب کے باوجود ان کی تعریف کی جاتی ہے، آج جو فیصلہ آیا اس کی آڈیو ایک دن پہلے آچکی تھی، توہین عدالت میں ہمیں فارغ بھی کردیا تو کوئی بڑی بات نہیں ہے، ہم کشتیاں جلا کر میدان میں اترے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 60 ارب روپے کے غبن میں ملوث ملزم کو چیف جسٹس کہتا ہے آپ کے آنے بہت خوشی ہوئی ہے، جس کی جماعت کے غنڈوں نے جی ایچ کیواور کور کمانڈر کے گھر پر حملہ کیا، اسے عدالت کہتی ہے آپ کے آنے سے بہت خوشی ہوئی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جج اور قاضی کے ضوابط اسکے لئے مسکرانا بھی جرم ہے، دو دن میں جو دہشتگردی ہوئی وہ ملک کے ساتھ غداری ہے، چاہے تھا انکی پارٹی کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جاتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں