نیشنل گیمز میں مین فٹبال کے کھیلے گئے واحد میچ میں بلوچستان نے ہائر ایجوکیشن کو شکست دیدی

کوئٹہ( این این آئی)نیشنل گیمز میں مین فٹبال کے کھیلے گئے واحد میچ میں بلوچستان نے ہائر ایجوکیشن کو شکست دیدی تفصیلات کے مطابق 34ویں نیشنل گیمزمین فٹبال کے سلسلے میں واحد میچ بلوچستان اور ہائرایجوکیشن کے درمیان کھیلا گیا بلوچستان کی طرف سے علی آغا نے تین گول کرکے ہٹرک مکمل کی ایک گول طاہر نے کیا میچ بلوچستان نے صفر کے مقابلے میں چار گول سے اپنے نام کیا آج فٹبال کے تین میچ کھیلے جائیں گئے پہلا میچ دن گیارہ بجے آرمی اور کے پی کے دوسرا میچ دن دو بجے ائیر فورس اور پولیس جبکہ چار بجے سندھ اور پنجاب کے درمیان ایوب اسٹیڈیم کے درمیان کھیلا کوئٹہ34ویں نیشنل گیمز کے دوسرے روز مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا سلسلہ جاری رہا یزدان ہائی سکول میں وومن فٹبال کے دو مقابلے یوئے جس میں پہلا مقابلہ بلوچستان وومن فٹبال کی ٹیم اور پولیس وومن کے درمیان ہوا پولیس نے بلوچستان کو صفر کے مقابلے میں تین گولوں سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے مقابلے میں پاک آرمی نے واپڈا دو صفر سے شکست دی آج بھی یزدان ہائی سکول میں میچ کھیلے جائیں گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں