دالبندین میں آر سی ڈی شاہراہ کئی گھنٹے تک بند، گرمی سے مسافر بے حال
چاغی:دالبندین پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ کئی گھنٹے بلاک مسافروں کو شدید گرمی میں پریشانی کا سامنا تفصیلات کے مطابق ایران بارڈر سے ٹوکن انٹری کے ذریعے تیل لانے والے انٹری امیدواران نے ڈھاڈر کے مقام پر پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ کو بلاک کر دیا گیا تھا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ چار ہزار سے زائد لوگوں کے انٹری ہوچکے ہیں مگر ابھی تک انتظامیہ انکا لسٹ آویزاں نہیں کررہا ہے جس پر ہمیں سخت تشویش ہے ابتک دالبندین سے صرف 14 سو کے قریب انٹری تیل لانے بارڈر جاتے ہیں انتظامیہ کو چاہئے کہ تمام انٹری شدہ لسٹ آویزاں کرے تاکہ روزانہ کی بنیاد پر جتنی گاڑیوں کی گنجائش ہے وہ وہاں جاکر تیل لائے شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے سرحدی شہر تفتان ،نوکنڈی، یک مچ ودیگر مسافروں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ایس بی کے یو کے ٹیسٹ سے نوکنڈی، تفتان سے آنے والے امیدواروں کو بھی سخت پریشانی اٹھانا پڑا ڈپٹی کمشنر چاغی ودیگر آفیسران کے ساتھ مذاکرات کے بعد شاہراہ کھول دی گئی۔


