وزیراعظم شہباز شریف کل کوئٹہ میں نیشنل گیمز کا باقاعدہ افتتاح کریں گے
کوئٹہ(این این آئی) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کل پیر کو کوئٹہ میں نیشنل گیمز کا باقاعدہ افتتاح کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف آج پیرکوئٹہ کا ایک روزہ دور ہ کریں گے ۔کوئٹہ آمد پر اےئر پورٹ سے وزیراعظم گورنر ہاﺅس جائیں گے جس کے بعد وہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں 34ویں نیشنل گیمز کا باقاعدہ افتتاح کریں گے ۔
Load/Hide Comments


