دکی فائرنگ سے تحریک جوانان کے ضلعی صدر کمانڈر محمد افضل جاں بحق
دکی (آئی این پی) بلوچستان کے علاقے دکی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے تحریک جوانان دکی کے ضلعی صدر کمانڈر محمد افضل عرف مری قوم ترین جاںبحق ہوگئے۔ایس ایچ او دکی منظور احمد حسنی کے مطابق انکی لاش چھاونی روڈ سپلائی گودام کے ساتھ مین روڈ سے برآمد ہوئی ہے۔محمد افضل تحریک نوجوانان کا ضلعی صدر تھا۔ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکی ہے کہ اسے جائے وقوعہ پر یا کہیں اور فائرنگ کرکے مارا گیا۔جائے وقوعہ سے اسکی موٹرسایکل بھی برآمد ہوئی ہے۔مقتول پر فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے۔اسے برسٹ مار کر مارا گیا ہے۔اکثر گولیاں مخصوص نرم اندام اور ناف سے نیچے لگی ہیں۔تاہم تاحال مقدمہ درج نہیں ہوسکی ہے۔مقتول پولیس کو قتل کیس میں مطلوب تھا۔اور قبل ازیں مقتول کا نام فورتھ شیڈول میں بھی شامل تھا۔تاہم کچھ عرصہ قبل اسکا نام فورتھ شیڈول سے خارج ہوگیا تھا۔۔
Load/Hide Comments