آئندہ بجٹ کے لئے حکمرانوں کو مزید بھیک مانگنے پڑے گی،مولانا فضل الرحمان

پشاور:جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کیلئے احتیاط لازم ہے، تاہم تاجربرداری کو کچل کر وائرس کو ختم نہیں کیا جاسکتا،ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں صبح اور شام فیصلے تبدیل کئے جاتے ہیں۔پشاورمیں تاجرتنظیموں کے رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ تاجر برادری کے مسائل پر مرکزی جنرل کونسل میں غور کرینگے کرونا وائرس کیلئے احتیاط لازم ہے، تاہم تاجروں کو کچل کر وائرس کو ختم نہیں کیا جاسکتا، ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں،صبح اور شام فیصلے تبدیل کئے جاتے ہیں۔انکاکہنا تھا کہ نااہل حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے، آئندہ بجٹ پیش کرنے کے لئے حکمرانوں کو مزید بھیک مانگنے پڑے گی۔ کرونا وائرس پر قابو پانے کی بجائے حکومت اسے پھیلانے کے اسباب پیدا کررہی ہے، ملکی خزانہ بھیک مانگنے کے باوجود خالی ہے، آئندہ بجٹ پیش کرنے کے لیے حکومت کے پاس کچھ نہیں۔مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے لئے این ایف سی ایوارڈ اور اٹھارویں ترمیم جیسے نازک مسئلے کو چھیڑا جارہا ہے،۔موجودہ حکومت بین الاقوامی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، مستقبل میں ملازمین کو تنخواہیں بھی نہیں دی جاسکی گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں