عمران کو عدالت آنے کیلئے کوئی گاڑی فراہم نہیں کی ،ترجمان سپریم کورٹ
اسلام آباد(ان لائن)ترجمان سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے وضاحت کی گئی ہے کہ وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال کی طرف سے 20 مئی کو جاری بیان میں عمران خان کو عدالت پیش کرنے کیلئے سپریم کورٹ کی گاڑی فراہم کئے جانے کا تذکرہ کیا گیا، مزکورہ بیان من گھڑت اور حقائق کے برخلاف ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق گیارہ مئی کو معاملہ کی سماعت کے موقع پر عدالت عظمی کی طرف سے آئی پولیس کو تیس بجکر تیس منٹ پر ایک گھنٹے کے اندر(چار بجکر تیس منٹ )عمران خان کو پیش کرنے کی ہدائیت دی گئی۔ پولیس حکام کی طرف سے چھ بجکر پندرہ منٹ تک عمران خان کو عدالت پیش کرنے میں ہونے والے تاخیر میں بتایا گیا کہ عمران خان کے محفوظ سفر کیلئے مناسب گاڑی کا بندوبست نہیں تھا۔ جو کہ بعد ازاں اسلام آباد پولیس نے از خود عدالتی حکم کی بجا آوری میں بندوبست کیا۔اعلامیہ میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ عمران خان کی عدالت میں حاضری کیلئے سپریم کورٹ کی طرف سے کوئی گاڑی فراہم نہیں کی گئی۔


